Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
285 - 470
صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:اگر میں  کسی شخص کوکسی کے لئے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے۔(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکم، کتاب البر والصلۃ،حق الزوج علی الزوجۃ، ج۵، ص۲۴۰، الحدیث:۷۴۰۶)
  {2 }…حضرتِ سیِّدُنا اَنَس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :اگر آدمی کا آدمی کے لئے سجدہ کرنادرست ہوتا تو میں  عورت کو حکم دیتا کہ اپنے شوہر کو سجدہ کرے کہ اس کا اس کے ذمّہ بَہُت بڑا حق ہے ،قسم ہے اس کی جس کے قبضۂ قدرت میں  میری جان ہے! اگر قدَم سے سرکی چوٹی تک شوہر کے تمام جسم میں  زخم ہوں  جن سے پیپ اور کچ لہو(یعنی پیپ ملا خون) بہتا ہو پھر عورت اسے چاٹے تو حقِ شوہر ادا نہ کیا۔(مُسْنَدِ اَحْمَد، مسند انس بن مالک ، ج۵،ص۴۴۵،الحدیث:۱۲۹۴۹)
{3}…حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہٗ سے روایت ہے کہ رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں  : شوہر نے عورت کواپنے پاس بلایا اُس نے انکار کر دیا اور غصہ میں  اس نے رات گزاری تو صبح تک اس عورت پر فِرِشتے لعنت بھیجتے رہتے ہیں۔ (صَحِیْحُ الْبُخَارِی، کتاب بدأ الخلق، باب اذا قال احدکم اٰمین والملائکۃ فی السمآء۔۔۔الخ، ص۸۲۹، الحدیث:۳۲۳۷) اور دوسری روایت میں  ہے: جب تک شوہر اس سے راضی نہ ہو، اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس عورت سے ناراض