اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! مایوسی نہیں ہوگی اور اگر وہ خوش دلی سے رضا مند ہوں تو ان کی سعادت مندی ہو گی۔
{۱۲}…شوہر کی اجازت کے بِغیر ہرگز گھر سے نہ نکلیں ۔ (اسلامی بہنوں کو چاہیں تو تحفے میں اس تحریر کی فوٹو کاپی دے سکتی ہیں )۔ (۳صفرُ المظفر ۱۴۱۸ ھ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعالٰی علٰی مُحَمَّد
حُقوقِ زَوجین
پیاری پیاری اسلامی بہنو! گھر کو چلانے اور اس کو خو شیوں کا گہوارہ بنانے میں میاں اور بیوی کا بَہُت کردار ہے اگر دونوں اپنی اپنی ذمّہ داریاں ادا کریں تو گھر خوشیوں کا گہوارہ بن سکتا ہے میاں بیوی کے درمیان ہر ایک کے دوسرے پر بہُت سے حقوق واجب ہیں ان میں جو اپنے حقوق ادا نہ کرے گا اپنے گناہ میں گرفتار ہو گا، اگر بیوی یا شوہر میں سے ایک حق ادا نہ کرے تو دوسرا اسے دلیل بنا کر اس کے حق کی ادائیگی کو نہیں چھوڑ سکتا۔ لہٰذا میاں بیوی کے حقوق پر مشتمل چند اَحادیثِ مبارَکہ پیش کی جاتی ہیں ۔
’’حُقُوقِ شوہر‘‘ کے آٹھ حروف کی نسبت سےشوہر کے حُقُوق سے متعلِّق 8 فرامینِ مصطفٰے
{1 }…حضرتِ سیِّدُنا ابوبریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ رسولُ اﷲ