Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
281 - 470
خاتونِ جنّت اور گھریلو کام کاج
	حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا: حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُالزَّہراء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  میرے پاس اپنے ہاتھ سے چکی پیستی تھیں  جس کی وجہ سے ہاتھوں  میں  نشان پڑھ گئے تھے اور خود پانی کی مشک بھر کر لاتی تھیں  جس کی وجہ سے سینہ پر مشک کی رسی کے نشان پڑ گئے تھے اور گھر میں  جھاڑو وغیرہ خود ہی دیتی تھیں  جس کی وجہ سے تمام کپڑے میلے ہو جایا کرتے تھے۔ (سُنَنْ اَبِیْ داود،کتاب الادب،باب فی التسبیح عند النوم، ص۷۹۰، الحدیث:۵۰۶۳)
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! گھر کا کام کاج اپنے ہاتھوں  سے کرنا جگر گوشۂ تاجدارِ رسالت، خاتونِ جنّت، شہزادیٔ کونَین، اُمُّ الحسنین  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی سنّتِ مبارَکہ ہے۔ اسلامی بہنیں  اپنے کام خود کریں  گی تو ان کا گھر خوشیوں  کا گہوارہ بن جائے گا۔ اپنے بچّوں  کے ابّو کے سونپے ہوئے کام بھی کریں  اور اپنی ساس کے سونپے ہوئے کام بھی کریں  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی بیٹی کی اسی طرح تربِیَّت فرمائی، چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مَطْبُوعہ86 صفْحات پر مشتمل رِسالہ ’’سنّتِ نکاح‘‘ صفْحہ48 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانی دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلا ل محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے حوالے سے منقول ہے: