ایک بار آیۃُ الکرسی، سورۂ اخلاص اور تسبیحِ فاطمہ پڑھی؟ نیز رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سن لی؟ ‘‘ اگر آج سے پہلے سستی تھی تو ابھی سے نیَّت فرما لیجئے اور نہ صرف تسبیحِ فاطمہ بلکہ امیرِ اہلسنّت کے عطا کردہ تمام مدَنی انعامات پر عمل کی نیت کیجئے اور مکتبۃ المدینہ کے بستے سے مدَنی انعامات کا رِسالہ حاصل کیجئے اور اس کے مطابق اپنا مُحاسَبہ فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تربیّت وتعلیم کا خزانہ
پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذکر کردہ حدیثِ پاک میں آپ نے سنا کہ سیِّدَہ فاطمہ نے خادم کی درخواست کی تو رسول ُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے انہیں پیارے پیارے مدَنی پھول عطا فرمائے شارِحِ مشکوٰۃ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی ’’مراٰۃُ المناجیح‘‘ جلد4 صفْحہ8 پر حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : ماں باپ کو چاہئے کہ اپنی اولاد کو محنتی، عابد، زاہد، متّقی بنائیں ، انہیں صرف مال دار کرنے کی کوشش نہ کریں ۔ لڑکی کے لئے بہترین جہیز اَعمالِ صالحہ ہیں نہ کہ صرف مال۔ (مِراٰۃُ المَناجِیْح شَرْح مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب الدعوات، باب مایقول عند الصباح…الخ، ج۴، ص۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد