Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
279 - 470
جس سے تم آگے والوں  کو پکڑلو اور پیچھے والوں  سے آگے بڑھ جاؤ اور تم میں  سے کوئی افضل نہ ہو اس کے سوا جو تمہارے سے کام کرے ؟بولے ہاں  ! یارسول ا ﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! فرمایا: ہر نماز کے بعد 33، 33 بار تسبیح، تکبیر اور حمد کرو، حضرتِ ابو صالح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکہتے ہیں  کہ پھر مہاجر فقراحضورِ اَنوَر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں  لوٹے اور عرْض کیا: ہمارے اس عمل کو ہمارے مالدار بھائیوں  نے سن لیا تو انہوں  نے بھی یونہی کیا تب رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا کہ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے۔
(السنن الکبری للبیہقی، کتاب الصلاۃ، باب الترغیب فی مکث المصلی…الخ، ج۲، ص۲۶۵، ۳۰۲۴، ملتقطاً)
	حضرتِ مُلَّا علی قاری عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِی ’’مرقاۃ شرحِ مشکوٰۃ‘‘ میں  فرماتے ہیں  : سروَرِ کائنات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے جو تسبیحات پڑھنے کی تعلیم فرمائی اُس میں  یہ حکمت بھی ہے کہ سوتے وقت اِن تسبیحات کے پڑھنے سے دن کے کام کاج کی تھکن اور دردو آلام دُور ہو جاتے ہیں ۔
(مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح شَرْح مِشْکاۃُ الْمَصَابِیْح، کتاب الدعوات، باب ما یقول عند الصباح والمساء والمنام،  ج۵، ص۳۰۰)
	پیاری پیاری اسلامی بہنو!   شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسلامی بہنوں  کے لئے جو 63 مدَنی انعامات عطا فرمائے ہیں  ان میں  مدَنی انعام نمبر 3 میں  ہے،’’کیا آج آپ نے نمازِ پنج گانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک