عملی کے ساتھ مدَنی انعامات کا نفاذکیجئے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے گھر میں مدنی انقلاب برپا ہو جائے گا ۔
(۱۹)… پابندی سے ہر ماہ کم از کم تین دن کے مدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کر کے گھر والوں کے لئے بھی دُعا کیجئے۔ مدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے بھی گھروں میں مدَنی ماحول بننے کی ’’مدَنی بہاریں ‘‘سننے کو ملتی ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خادم کے لئے درخواست
حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہ الْکَرِیْم سے روایت ہے کہ جنابِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اس تکلیف کی شکایت کرنے جو اُن کے ہاتھ کو چکّی سے پہنچتی تھی انہیں جب خبر ملی تھی کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے پاس غلا م آئے ہیں ۔ انہوں نے حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نہ پایا تو حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے یہ قصّہ عرْض کیا، فرماتے ہیں کہ حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہمارے پاس تشریف لائے جب کہ ہم بستر پکڑ چکے تھے تو ہم اٹھنے لگے تو فرمایا: اپنی جگہ رہو، تشریف لائے میرے اورفاطِمَۃُ الزَّہراء