Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
274 - 470
الفرقان:۷۴) (اَللّٰھُمَّ آیتِ قرآنی کا حصہ نہیں  )یعنی اے ہمارے ربّ! ہمیں  دے ہماری بیبیوں  اورہماری اولاد سے آنکھوں  کی ٹھنڈک اور ہمیں  پرہیزگاروں  کا پیشوا بنا۔‘‘
(مسائلُ القران،چند قرآنی اعمال، ص۲۸۲)
(۱۶)…نافرمان بچّہ یا بڑا جب سویا ہو تو 11یا21دن تک اس کے سرہانے کھڑے ہو کر یہ آیاتِ مبارَکہ صرف ایک بار اتنی آواز سے پڑھئے کہ اس کی آنکھ نہ کھلے:بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌۙ(۲۱) فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ۠(۲۲) (پ۳۰، البروج:۲۱،۲۲) ترجمۂ کنزالایمان : اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔بلکہ وہ کمالِ شرف والا قرآن ہے لَوحِ محفوظ میں ۔‘‘
	(اوّل و آخر ایک مرتبہ درود شریف) یاد رہے! بڑا، نافرمان ہو تو سوتے سوتے سرہانے وظیفہ پڑھنے میں  اس کے جاگنے کا اندیشہ ہے خصوصاًجب کہ اس کی نیند گہری نہ ہو، یہ پتا چلنا مشکل ہے کہ صرف آنکھیں  بند ہیں  ، یا سو رہا ہے لہٰذا جہاں  فتنے کا خوف ہو وہاں  یہ عمل نہ کیا جائے، خاص کر بیوی اپنے شوہر پر یہ عمل نہ کرے۔
(۱۷)…نیز نافرمان اولاد کو فرمانبردار بنانے کے لئے تا حصولِ مراد نمازِ فجر کے بعد آسمان کی طرف رُخ کر کے ’’یَا شَہِیْدُ‘‘21 بار پڑھئے (اوّل و آخر ،ایک بار درود شریف)
(۱۸)…مدَنی انعامات کے مطابق عمل کی عادت بنائیے اور گھر کے جن افراد کے اندر نرم گوشہ پائیں  ان میں  ،اور آپ اگر باپ ہیں  تو اولاد میں  نرمی اور حکمت