Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
273 - 470
سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اَوقات شیطان لوگوں  کو ضدی بنا دیتا ہے۔
(۱۲)…مدَنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذریعہ یہ بھی ہے کہ گھر میں  روزانہ فیضانِ سنّت کا درس ضرور،ضرور،ضرور دیجئے یا سنئے۔
(۱۳)…اپنے گھر والوں  کی دُنیا وآخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دُعا بھی کرتے رہئے کہ فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے، ’’اَلدُّعَا0ءُ سِلَاحُ الْمُؤمِنْ یعنی دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔
(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتاب الدعاء والتکبیر والتھلیل۔۔۔الخ، باب الدعاء سلاح المومن…الخ، ج۲، ص۱۶۲، الحدیث:۱۸۵۵)
(۱۴)…سُسرال میں  رہنے والیاں  جہاں  گھر کا ذکر ہے وہاں  سُسرال اور جہاں  والدین کا ذکر ہے وہاں  ساس اور سُسر کے ساتھ وہی حُسْنِ سُلُوک بجا لائیں  جبکہ کوئی مانِعِ شَرْعی نہ ہو۔ ہاں  ! یہ اِحتِیاط ضروری ہے کہ بہو سُسر کے ہاتھ پاؤں  نہ چُومے، یونہی داماد ساس کے۔
(۱۵)…’’مسائل ُ القرآن‘‘ میں  ہے ہر نماز کے بعد یہ دُعا اوّل وآخر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بال بچّے سنتوں  کے پابند بنیں  گےاور گھر میں  مدَنی ماحول قائم ہو گا۔ (دُعا یہ ہے:) ’’(اَللّٰھُمَّ) رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعْیُنٍ وَّ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا(۷۴) (پ۱۹،