Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
271 - 470
اَنجام دیں  اگر ایسا ہو جائے تو کسی کو بھی شکایت نہیں  ہو گی اور گھر کا نظام اچھے طریقے سے چلتا رہے گا اور گھر میں  مدَنی ماحول بھی بن جائے گا۔ لگے ہاتھوں  گھر میں  مدَنی ماحول بنانے کے مدَنی پھول بھی مُلاحَظہ فرما لیجئے ، چُنانچِہدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مَطْبُوعہ رسالہ ’’خاموش شہزادہ‘‘ صفْحہ39 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں  :
’’یا ربِّ کریم ! ہمیں  متّقی بنا‘‘کے اُنِّیس حروف کی نسبت سےگھر میں  مدَنی ماحول بنانے کے 19مدَنی پھول
(۱)…گھر میں  آتے جاتے بلند آواز سے سلام کیجئے۔
(۲)…والدہ یا والد صاحب کو آتے دیکھ کر تعظیماً کھڑے ہو جایئے۔
(۳)…دن میں  کم ازکم ایک بار اسلامی بھائی والد صاحب کے اور اسلامی بہنیں  ماں  کے ہاتھ اور پاؤں  چوما کریں ۔
(۴)…والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھئے، ان سے آنکھیں  ہرگز نہ ملائیے، نیچی نگاہیں  رکھ کر ہی بات کیجئے۔
(۵)…ان کاسونپا ہوا ہر وہ کام جو خلافِ شرع نہ ہو فوراً کر ڈالئے۔
(۶)…سنجیدگی اپنائیے ۔گھر میں  تُوتُکار، اَبے تَبے، اور مذاق مَسْخَری کرنے،