نے جہنّم میں مُلاحَظہ فرمایا کہ عورَتیں جہنَّم میں زِیادہ ہیں ۔ (صحیح مُسلِم،کتاب الرقاق،باب اکثراھل الجنۃالفقراء۔۔۔الخ، ص۲۲۸، الحدیث:۲۷۳۷)
یہ شَرحِ آیۂ عِصْمَت ہے جو ہے بَیش نہ کم دل و نظر کی تباہی ہے قُربِ نا مَحرَم
حیا ہے آنکھ میں باقی نہ دل میں خوفِ خدا بہت دنوں سے نظامِ حیات ہے بَرہَم
یہ سَیرگاہیں کہ مَقْتَل ہیں شرم و غیرت کے یہ مَعصِیَت کے مَناظِر ہیں زینتِ عالَم
یہ نِیم باز سا بُرقع یہ دِیدَہ زَیب نِقاب جَھلک رہا ہے جَھلاجَھل قمیص کا ریشم
نہ دیکھ رَشک سے تہذیب کی نُمائش کو کہ سارے پھول یہ کاغذ کے ہیں خداکی قسم!
وُہی ہے راہ ترے عزم و شوق کی منزِل جہاں ہیں عائِشہ و فاطِمہ کے نقشِ قدَم
تِری حیات ہے کردارِ رابِعہ بصری
ترے فَسانے کا موضوع عِصْمَتِ مریم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
گھر خوشیوں کا گہوارہ کیسے بنے؟
پیاری پیاری اسلامی بہنو! گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنانے اور محبت بھرا ماحول قائم کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ گھر کے تمام افراد اپنے سپُر د کاموں کو سر