Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
264 - 470
محب اسلامی بہنوں  کے سیکھنے کے لئے بَہُت کچھ ہے۔ یاد رہے! فارغ دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے تو زیادہ مناسب یہی ہے کہ گھر کے کام کاج میں  لگی رہیں  ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں  : کرنے کے کام کرو، ورنہ نہ کرنے کے کاموں  میں  پڑ جاؤ گے۔
گھر کے کام کاج کرنے کے فوائد
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! رضائے خدا ومصطفٰے کی خاطر گھر کا کام کاج خود کیا کریں ۔ گھر کے کام کرنے کے بھی بہت سے فوائد ہیں  اور اس سے بھی بندہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کا قرب حاصل کرتا ہے، چُنانچِہدعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدِینہکے مطْبوعہ 75صفْحات پر مُشْتَمِل رسالہ  ’’ سیرتِ سیِّدُنا ابو دردائ‘‘  صَفْحَہ62پر ہے: حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہنے حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی طرف ایک مکتوب روانہ فرمایا جس میں  یہ بھی تھاکہ اے میرے بھائی! مجھے معلوم ہوا ہے کہ تو نے ایک خادم خریدا ہے میں  نے اللہ کے حبیب ، حبیبِ لبیب عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ’’بندہ جب تک کسی خادم سے مدد نہیں  لیتا اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے قریب ہوتا رہتا ہے اور جب وہ کسی خادم سے خدمت لیتا ہے تو اس پر اس کا حساب لازم ہو جاتا ہے۔ ‘‘ میری زوجہ نے مجھ سے ایک خادم رکھنے کا