(۱)… حضرتِ سیِّدَتُنا لیلیٰ بنت ابی مرّہ عُروَہ بن مسعود ثقفی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (۲)…حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ اِسحاق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (۳)…حضرتِ سیِّدَتُنا رُباب بِنتِ اِمرء ُ القیس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔ امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکے چند شہزادوں اورشہزادیوں کے نام درج ذیل ہیں : (۱)…حضرتِ سیِّدُنا علی اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ (۲)… حضرتِ سیِّدُنا علی اصغر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ (اَنْسَابُ الْاَشْرَاف، ج۳، ص۳۶۱،۳۶۲ ملخَّصاً) (۳)…حضرتِ سیِّدُنا محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ (ایضاً، ج۲، ص۴۲۲) (۴)…حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا (۵)…حضرتِ سیِّدَتُنا سُکَیْنَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا۔ (اَنْسَابُ الْاَشْرَاف، ج۳، ص۳۶۱ ،۳۶۲ ملخَّصاً)
سیِّدُنا امام حسین کی شہادت
سیِّدُ الشہدا، امامِ عالی مقام حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی پیدائش کے ساتھ ہی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی شہادت کی بھی شہرت عام ہو گئی تھی۔ حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ دس محرم الحرام ۶۱ھ بروز جمعۃُ المبارَک اپنے اہلِ بیتِ اَطہار اور 72 جانثاروں کے ساتھ میدانِ کربلا میں مرتبۂ شہادت پر فائز ہو کر سیِّدُ الشہداکے لقَب سے مُلَقَّب ہوئے۔ شہادتِ امامِ عالی مقام کی تفصیل درکار ہو تو سوانحِ کربلا،آئینۂ قیامت، کربلا کا خونِیں منظر وغیرہ