Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
250 - 470
{2}…سیِّدُنا امامِ حُسَین کی ولادت باسعادت
	آپ کا اسم گرامی حسین، کُنْیَت ابوعبداللہ اور اَلقاب سیِّدِ شبابِ اہلِ الجنّۃ،سبط وریحانِ رسول ہیں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی ولادتِ باسعادت ۵شعبان ۴ھ میں  ہوئی حضور نبیِّ کریم نے پیارے شہزادے کے کان میں  اذان ارشاد فرمائی اور ساتویں  دن آپ کا عقیقہ کیا گیا۔
(اسد الغابۃ، باب الحاء والسین ،حسین بن علی، ج۲، ص۲۴-۲۵، ملخصاً)
	آپ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ) کی ولادت پر حضرت رُوحُ الامین بحکمِ ربُّ العٰلَمین تہنیتِ ولادت (یعنی پیدائش کی مبارکباد) کے ساتھ تعزیت بھی لائے اس وقت حضور آپ کے گلوئے ناز کو چوم رہے تھے رُوح الامین نے آبدیدہ ہو کر عرض کیا کہ اس بوسہ گاہ پر چھری چلے گی اور یہ قرَّۃُ العین خدا کی راہ میں  شہید ہو گا۔ (اَوراقِ غم، ص۲۷۰)
مرحبا سروَرِ عالَم کے پِسَرآئے ہیں  		سیِّدہ فاطِمہ کے لختِ جگر آئے ہیں 
واہ قسمت کہ چَراغِ حَرَمین آئے ہیں  	اے مسلمانو! مبارَک کہ حُسین آئے ہیں 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدُنا امام حسین کی ازواج واولاد
	حضرتِ سیِّدُنا امام حسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ نے کئی شادیاں  کیں  ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہکی چند بیویوں  کے نام درج ذیل ہیں  :