عبادت کی جگہ کھڑے ہو کر پوری رات ربِّ قدیر عَزَّوَجَلَّ کی عبادت میں مصروف رہے۔
(اَلرَّوْضُ الْفَائِق،المجلس، الثامن واالاربعون فی زواج علی بفاطمۃ۔۔۔الخ، ص۲۷۸)
عبادت ہو تو ایسی ہو !
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ ایسے لوگ ہیں کہ جن کا پختہ عزم، خواہشات اورمقصود نہ تو دنیا اور اس کی لذّات تھیں اور نہ ہی نفس کی راحت و خواہشات۔ بلکہ ان کی بلندہمتوں کی پرواز ہمیشہ باقی رہنے والے ٹھکانے کی طرف تھی۔ یقینا ان کا ذکر قراٰنِ پاک میں لکھ دیا گیا اور ان کو بشارت دے دی گئی:
اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰهُ لِیُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ اَهْلَ الْبَیْتِ وَ یُطَهِّرَكُمْ تَطْهِیْرًاۚ(۳۳) (پ۲۲، الاحزاب:۳۳)
ترجمۂ کنزالایمان: اللہ تو یہی چاہتاہے اے نبی کے گھر والوکہ تم سے ہر ناپاکی دور فرمادے اور تمہیں پاک کر کے خوب ستھرا کر دے۔(1)
________________________________
1 - … مفسِّرِ شہیر، خلیفۂ اعلیٰ حضرت، صدرُالافاضِل حافظ مفتی سیِّد محمد نعیم ُالدِّین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی’’تفسیرِ خزائنُ العرفان‘‘ میں اس آیۂ مُبارَکہ کے تحت فرماتے ہیں : ’’یعنی گناہوں کی نجاست سے تم آلودہ نہ ہو۔ اس آیت سے اہلِ بیت کی فضیلت ثابِت ہوتی ہے اوراہلِ بیت میں نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ازواجِ مُطہَّرات اور حضرتِ خاتونِ جنّت فاطمہ زہراء اور علیِّ مرتضیٰ اور حسنینِ کریمین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ سب داخِل ہیں ۔ آیات و احادیث کو جمع کرنے سے یہی نتیجہ نکلتا ہے اور یہی حضرتِ امام ابو منصور ماتُر ِیدیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہٗ سے.....منقول ہے۔ ان آیات میں اہلِ بیتِ رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو نصیحت فرمائی گئی ہے تاکہ وہ گناہوں سے بچیں اور تقویٰ وپرہیزگاری کے پابند رہیں ۔‘‘(خزائن العرفان، پارہ ۲۲،ا لاحزاب، تحت الاٰیۃ: ۳۳)