Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
244 - 470
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب !	صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! شادی کے موقع پر رخصتی کے وقت قبر کی طرف رُخصتی کو پیشِ نظر رکھنا چاہئے۔ اکثر نماز کی پابند اسلامی بہنیں  بھی اس موقع پر فرض نماز تک چھوڑ دیتی ہیں ۔ دیکھئے! خاتونِ جنّت  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے شادی کی پہلی رات کیسے گزاری آپ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کو شادی کی پہلی رات بھی فکرِ قبروآخرت نے بے چین کر رکھا تھا چُنانچِہ منقول ہے کہ 
شادی کی پہلی رات بھی عبادت
	سیِّدۂ کائنات(1)حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی رخصتی کے بعد جب رات کا اندھیرا چھا یا تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا رونے لگیں ۔ حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہ الْکَرِیْم نے پوچھا: ’’اے تمام عورتوں  کی سردار! کیا تم اس بات سے خوش نہیں  کہ میں  تمہارا شوہر اور تم میری زوجہ ہو؟‘‘ کہنے لگیں  : ’’میں  کیونکر راضی نہ ہوں  گی ،آپ تو میری رضا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہیں  ، میں  تو اپنی اس حالت و معاملے کے متعلق سوچ رہی ہوں  کہ جب میری عمر بِیت جائے گی اور مجھے قبر میں  داخل کردیاجائے گا، آج میرا عزّت و فخر کے بستر میں  داخل ہونا کل قبر میں  داخل ہونے کی مانند ہے۔ آج رات ہم اپنے ربّ عَزَّوَجَلَّ   کی بارگاہ میں  کھڑے ہو کر عبادت کریں  گے کہ وہی عبادت کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ اس کے بعد وہ  دونوں


________________________________
1 - … یعنی کائنات کی سردار۔