Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
238 - 470
دُور رہ کر اور آقا کی سنّتوں  پر عمل کرکے سر انجام دیں  جیسا کہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ86 صفحات پر مشتمل رسالے ’’سنّتِ نکاح‘‘ صفْحہ32سے 41تک آپ کے بڑے صاحبزادے کی شادی کا ذکر موجود ہے مختصراً پیشِ خدمت ہے مُلاحظہ فرمائیے:
شہزادۂ عطّار مَدَّظِلُّہٗ کی شادی
	جہاں  امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنی شادی خانہ آبادی میں  ہر موقع پر شرعی احکام کی پاسداری کی ،وہیں   آپ نے اپنے شہزادۂ خوش لقا، عُروسِ دلرُبا، الحاج مولاناابو اُسَید اَحمد عبید الرضا قادِری رَضَوی عطّاری  ا لمَدَنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ’’شادی‘‘ کے پُر مسرت لمحات میں  تمام معاملات شرِیْعَت کے عین مطابق رکھنے پر بھی بھر پور توجہ فرمائی۔ جس کے نتیجے میں  اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ! یہ شادی مبارَک بھی انتہائی سادَگی کا مظہر اور دَورِ حاضر کی مثالی شادی قرار پا ئی۔
مرحبا عطّارؔ کا لختِ جگر دولہا بنا
خوشنُما سِہرا عُبیدِ قادِری کے سر سجا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تقریبِ نکاح
	شہزادۂ عطّار مُدَّظِلُّہٗ کے نکاح کی تقریب برقی قُمقُموں  سے جگمگاتے شادی