Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
234 - 470
گھر سے رخصت جس گھڑی زہرا ہوئیں  	والِدہ کی یاد میں  رونے لگیں  
دی تسلِّی احمدِ مختار نے		اور فرمایا شہِ ابرار نے
فاطمہ ہر طرح سے بالا ہو تم		میکہ و سسرال میں  اَعلیٰ ہو تم
باپ تمہارے اِمامُ الانبیاء		اور شوہر اولیاء کے پیشوا
ماہِ ذِی الحجہ میں  جب رخصت ہوئی		تب علی کے گھر میں  اِک دعوت ہوئی
جس میں  تھیں  دس سیر جَو کی روٹیاں  	کچھ پنیر اور تھوڑے خُرمے بے گماں 
اس ضیافت(1) کا ولیمہ(2) نام ہے		اور یہ دعوت سنّتِ اسلام ہے
سب کو ان کی راہ چلنا چاہئے		اور بری رسموں  سے بچنا چاہئے
(دیوانِ سالِک از حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ!	اَسْتَغْفِرُ اللہ     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	 پیاری پیاری اسلامی بہنو!  شادیاں  تو بَہُت ہوئی ہیں  ، ہو رہی ہیں  اور ہوتی رہیں  گی لیکن ایسی سادہ مگر عظیم ُ الشّان رسمِ نِکاح وبیاہ صرف محبوبینِ خدا اور مُقرَّبینِ مصطفی کا حصّہ ہے، تکلُّف (تَ۔کَلْ۔لُفْ یعنی ظاہرداری) نام کا نہیں  لیکن رشک ہر مسلمان کو آتا ہے، دُھوم دھام کا کوئی اتا پتا نہیں  لیکن چرچا آج بھی ہو رہا ہے۔


________________________________
1 - … دعوت۔
2 - … نکاح کے بعد کی دعوت جو دولہا کی طرف سے دی جاتی ہے۔ (فیروز اللغات، ص۱۴۸۲)