Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
225 - 470
فاطِمَہ زَہرا کا جس دِن عقْد تھا    	       سُن لو! اُن کے ساتھ کیا کیا نقْد تھا
ایک چادَر سترہ پیوند کی	 	         مُصطفٰے نے اپنی دُختَر کو جو دی
ایک تَوشک(1)جس کا چمڑے کا غِلاف     	ایک تکیہ ، ایک ایسا ہی لِحاف
جس کے اندر اُون ، نہ رَیشم ، رُوئی		 بلکہ اِس میں  چَھال خُرمے(2)کی بھری
ایک چکّی پیسنے کے واسطے 		ایک مَشکیزہ تھا پانی کے لئے
ایک لکڑی کا پیالہ ساتھ میں  	                                                                                 نُقْرَئِی کَنگن(3)کی  جوڑی  ہاتھ  میں 
اور گلے میں  ہار ہاتھی دانت کا 	                ایک جَوڑا بھی کھڑاؤں  (4)کا دیا
شاہ زادی  سیِّدُ الْکَونَین کی	 	     بے سواری ہی علی کے گھر گئی
واسطے جن کے بنے دونوں  جہاں  	            اُن کے گھر تھیں  سیدھی سادی شادیاں 
اس جہیزِ پاک پر لاکھوں  سلام	صاحبِ لَولاک پر لاکھوں  سلام
(دیوانِ سالِک از حکیمُ الامّت مفتی احمد یار خان عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اِرشاد فرماتے ہیں  : ’’آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بقیہ درہم حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے حوالے کر دیئے اور اِرشاد فرمایا: ’’ان دراہم کو اپنے پاس رکھو۔‘‘ پھر ایک مہینہ تک شرم و حَیا کے باعِث میں  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں  حاضِر


________________________________
1 - … رُوئی دار بستر
2 - … کھجور کے درخت کا چھلکا۔
3 - … کلائی میں  پہننے والا چاندی کا زیور۔
4 - … لکڑی کی جوتی ۔