مُقدَّر کے سکندر کے کیا کہنے!!!
مرتضٰی شیرِ حق ، اَشْجَعُ الْاَشْجَعِیْں ساقی ٔ شِیر و شربت پہ لاکھوں سلام
اصلِ نسْلِ صفا ، وجہِ وصلِ خدا بابِ فضلِ وِلایت پہ لاکھوں سلام
شیرِ شمشیر زَن ، شاہِ خیبر شِکَن پَرتَوِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شرحِ کلامِ رضا:ؔ حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المُرتَضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے شیر اور بہادُروں میں سب سے بڑے بہادُر ہیں ، دودھ اورشربت سے مہمان نوازی کرنے والے حیدرِ کرّار پر لاکھوں سلام ہوں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ خالِص پاک سادات کی بنیاد ہیں ، واصِل باللہ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کا مقرَّب )ہونے کا سبب اور فضائلِ وِلایَت ملنے کا دروازہ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہپر لاکھوں سلام نازِ ل ہوں ۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ تلوار چلانے والے بہادری میں شیر کی مثل، خیبر کا دروازہ توڑنے والے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے یدِ قدرت کا پرتو ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہپر لاکھوں سلام کا نزول ہو۔ (سُخَنِ رضا، ص۳۷۳ تا ۳۷۶، ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آسمان پر نِکاح اور فِرِشتوں کی بارات
حضرتِ سیِّدَتُنا اُمِّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں :’’میں نے دیکھا کہ حُضور سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،جنابِ رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا