Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
216 - 470
شانِ مصطفٰی وعظَمتِ مرتضٰی
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذکر کردہ رِوایت سے شانِ مصطفٰے، علمِ غیبِ مصطفٰے ،شفقت واحسانِ مصطفٰے اور عظَمتِ علیُّ المرتضٰی کے مُعَطَّر ومُعنبر مدَنی پھول چننے کو ملتے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے محبوب دانائے غُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو درودیوار کے پیچھے کا بھی علْم تھا کہ وہاں  کون ہے؟ امیرُ المؤمنین، مولیٰ علی مشکِل کُشا حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے حاضِر ہو کر اپنے کریم، مُحسِن ومُرَبِّی(1)آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے احسانات اور شفقتوں  کا تذکِرہ کیا۔ نبوی تربیّت سے ہمیں  یہ مدَنی پھول چننے کو ملا کہ صلہ رحمی، حُسْنِ سُلُوک اور اچھی تعلیم وتربِیَّت کا اِہتِمام محبوبِ ربُّ العزَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مُبارَک سنّت ہے۔ اور احسان لینے والا اپنے محسِن کے اِحسانا ت کو یاد رکھے اوراس کا وفاداروشکر گزار رہے۔ مزید برآں  (2)  محبوبِ رحمۃٌ لِّلْعٰلَمِین، امیرُ المؤمنین، مولیٰ علی مشکِل کُشا حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم کی شانِ عظَمت نشان کہ محبوبِ خدا، حبیب ِ کِبرِیا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کو اپنا محبوب قرار دیا۔ اسلام وصحابِیّت کا شرَف ہی بہت بڑی نعمت ہے، اس کے ساتھ اگر بارگاہِ رِسالت میں  مقبولِیّت ومحبوبِیّت کا مژدۂ جانفزا(3)   مل جائے تو اس


________________________________
1 - … مُ۔رَبْ۔بِیْ یعنی تربِیَّت فرمانے والے
2 - … مَ۔زِید۔بَرْ۔آں  یعنی اس سے بڑھ کر
3 - … مُژْ۔ دَہ۔ ء ِ۔جاں ۔ فِ ۔زَا یعنی جان کو خوش کرنے والی خوشخبری