Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
205 - 470
اِجتِماعات میں  رَحمتیں  کیوں  نازِل نہ ہو ں  گی کہ ان عاشقاتِ رسول  اور آقا کی دیوانیوں  میں  نہ جانے کتنی  اللہ عَزَّوَجَلَّ    کی مقرب بندیاں  ہوتی ہوں  گی۔ میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت ’’فتاوٰی رضویہ‘‘ جلد 24 صَفْحَہ184 پر فرماتے ہیں  : جماعت میں  بَرَکت ہے اور دُعائے مَجْمَعِ مُسلِمین اَقْرَب بَقَبُول( یعنی مسلمانوں  کے مجمع میں  دعا مانگنا قبولیت کے قریب تر ہے)۔ عُلَمافرماتے ہیں  : جہاں  چالیس مُسلمان صالِح(یعنی نیک) جَمع ہوتے ہیں  اُن میں  سے ایک وَلیُّ اللہ ضرور ہوتا ہے۔(اَلتَّیْسِیْر شرحُ جامعِ الصَّغِیْر حرف الہمزۃ، ج۱، ص۱۱۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پانی  پینے کے 13 مَدَنی پھول
دوفرامین مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(1)اونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں  مت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قبل بِسْمِ اﷲ پڑھو اور فراغت پراَلْحَمْدُ للہ کہا کرو (تِرمِذی ،ج۳، ص۳۵۲ ،الحدیث:۱۸۹۲) (2)نبیِّ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے برتن میں  سانس لینے یا اس میں  پھونکنے سے منع فرمایاہے ۔ (ابوداوٗد، ج۳،ص ۴۷۴ الحدیث:۳۷۲۸) مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت  حضر  ت ِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاناس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں  : برتن میں  سانس لینا جانوروں  کا کام ہے نیزسانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سےالگ