Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
203 - 470
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول ہمارے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے کہ اس مدَنی ماحول کے پیغام کو لاکھوں  لاکھ اسلامی بہنوں  نے بھی قبول کیا، فیشن پرستی سے سَر شار مُعاشَرہ میں  پروان چڑھنے والی بے شمار اسلامی بہنیں  گناہوں  کی دَلدَل سے نکل کر اُمّہاتُ الْمُؤمِنِین اور شہزادیٔ کونَین بی بی فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ  کی دیوانیاں  بن گئیں  اوراپنی سابقہ گناہوں  بھری زندگی سے تائب ہو کر نہ صرف خود نیکیاں  کرنے والی بلکہ دوسروں  کو بھی نیکیوں  کی ترغیب دینے میں  مشغول ہو گئیں ۔ ترغیب کے لئے ایک ایسی ہی مدَنی بہار مُلاحَظہ کیجئے، چُنانچِہ
بیٹی کی اصلاح کا راز
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ308 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’اسلامی بہنوں  کی نماز‘‘ صَفْحَہ281 پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مدَنی بہار تحریر فرماتے ہیں  : پنجاب (پاکستان)  کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا لُبِّ لُباب (خُلاصہ) ہے کہ میری بیٹی فلموں  ، ڈِراموں  اوربے پردگیوں  وغیرہ گناہوں  کی آلودگیوں  میں  اپنی زندگی کے قیمتی لمحوں  کو برباد کر رہی تھی،میں  اس کی حرکتوں  سے بے حد پریشان تھی، بارہا