Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
20 - 470
سب جنّتی عورتوں  کی سردار ہیں ۔‘‘ مزید فرمایا: ’’فَاطِمَۃُ بِضْعَۃٌ مِّنِّیْ فَمَنْ اَغْضَبَھَا اَغْضَبَنِیْیعنی فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا)  میرا ٹکڑا ہے جس نے اِسے ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا۔‘‘ اور ایک رِوایت میں  ہے، ’’یُرِیْبُنِیْ مَا اَرَابَھَا وَیُؤْذِیْنِیْ مَا اٰذَاھَا یعنی ان کی پریشانی میری پریشانی اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔‘‘
(مِشْکٰوۃُ الْمَصَابِیْح،کتاب المناقب،باب مناقب اھل بیت النبی ۔۔۔الخ، ج۲، ص۴۳۶، الحدیث :۶۱۳۹)
سیِّدَہ، زاہِرہ ،  طیِّبہ ،  طاہِرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں  سلام
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
	پیاری پیاری اسلامی بہنو!  ذکر کردہ رِوایات سے پتا چلا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  نے سیِّدَۃُ النِّساء، والِدَہ ٔ اُمِّ کلثوم و زَینب ورُقَیَّہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ کی ذاتِ مُقَدَّسہ کو فضائلِ حمیدہ وکمالاتِ کثیرہ سے سرفراز فرمایا حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی خوشی کو اپنی خوشی اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ناراضی کو اپنی ناراضی قرار دیا یہاں  اُن بدنصیبوں  کے لئے مقامِ غور ہے جو سیِّدۂ کائنات رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا یا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی اولادِ پاک کی گستاخیاں  کرتے اور آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کی ناراضی مول لے کر اُخرَوی تباہی