Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
19 - 470
{1}… جو کچھ تری خوشی ہے خدا کو وہی عزیز
	خاتَمُ المُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ  لِّلْعٰلَمِیْن،  جَنابِ صادِق وامین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدَتُنا فاطِمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ارشاد فرمایا: ’’تمہارے غضَب سے غضَبِ الٰہی ہوتا ہے اور تمہاری رِضا سے رِضائے الٰہی۔ ‘‘(اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب نداء یوم المحشر…الخ،  ج۴، ص۱۳۷، الحدیث:۴۷۸۳)
{2}…ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تُو پسند
	دلبَرِ آمِنہ، سرتاجِ عائشہ، والِدِ فاطِمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) میرے جِسْم کا حصّہ(ٹکڑا) ہے جو اِسے ناگوار، وہ مجھے ناگوار جو اِسے پسند وہ مجھے پسند، روزِ قیامت سِوائے میرے نَسَب، میرے سبب اور میرے ازدواجی رشتوں  کے تمام نَسَب مُنقَطِع (یعنی ختْم) ہو جائیں  گے۔‘‘
 (اَلْمُسْتَدْرَک لِلْحَاکِم، کتابُ معرفۃ الصحابۃ، باب دعاء دفع الفقر…الخ، ج۴، ص۱۴۴، الحدیث:۴۸۰۱)
{3  }… جگر گوشۂ رسول
	اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے مَحبوب، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا اِرشاد ہے: ’’فاطِمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) تمام جہانوں  کی عورتوں  اور