Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
198 - 470
اُس غلام کے ایثار سے بے حد مُتَأَثِّر ہوئے، چُنانچِہ باغ کے مالِک سے وہ باغ ، غلام اور بقیّہ سامان وغیرہ خرید لیا، غلام کو آزاد کر کے وہ باغ وغیرہ سب کچھ اُسی کو بخش دیا۔(اَلرِّسَالَۃُ الْقُشَیْرِیّۃ، باب الجود والسخاء، ص۲۸۳،  مُلخَّصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایثار کا ثواب مُفت لُوٹنے کے نُسخے
	کاش! ہمیں  بھی اِیثار کا جذبہ نصیب ہو جائے، اگر خَرچ کرنے کو جی نہیں  چاہتا تو بغیر خرچ کے بھی ایثارکے کئی مَواقِع مل سکتے ہیں ۔ مَثَلاً کہیں  دعوت پر جانا ہوا، سب کیلئے کھانا لگایا گیا تو ہم عمدہ بوٹیاں  وغیرہ اس نیّت سے نہ اُٹھائیں  کہ ہماری دوسری اسلامی بہنیں  اُن کو کھا لیں ۔ گرمی میں  کمرے کے اندر کئی اسلامی بہنیں  سونا چاہتی ہیں  ، خود پنکھے کے نیچے قبضہ جمانے کے بجائے دوسری اسلامی بہنوں  کو موقع دے کر  ایثار کا ثواب کما سکتی ہیں ۔ اسی طرح بس یا ریل گاڑی کے اندربھیڑکی صورت میں  دوسری اسلامی بہن کو بَاِصرار اپنی نِشَسْت پر بٹھا کر اورخود کھڑے رہ کر، کار میں  سفر کا موقع مُیَسَّر ہونے کے باوجود دوسری اسلامی بہن کے لئے قربانی دے کر اُسے کار میں  بٹھا کر اور خود پیدل یا بس وغیرہ میں  سفر کر کے، سنّتوں  بھرے اجتِماع وغیرہ میں  آرام دِہ جگہ مل جائے تو دوسری اسلامی بہن کے لئے جگہ کُشادہ کر کے یا اُسے وہ جگہ پیش کر کے، کھاناکم ہو اورکھانے والے