رحمت اور فیضان سے ظاہِری اور باطِنی طہارت و پاکی حاصِل کر چکی تھیں حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا حیض ونفاس سے بھی مُنَزّہ ومُبَرّا (مُ۔نَز۔زَہ۔ مُ۔بَر۔رَا یعنی پاک صاف) تھیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا علاَّمہ علاء ُ الدِّین علی مُتّقی ہندی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی خاتونِ جنّت کی شانِ عظَمت نشان میں حدیثِ پاک نقْل کرتے ہیں کہ شاہِ ہر دوسرا، مکّی مَدَنی آقا، والدِ ماجدِ زَہراء صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرمایا: ’’میری بیٹی فاطِمہ انسانی شکل میں حوروں کی طرح حیض ونِفاس سے پاک ہے۔‘‘(کَنْزُ الْعُمَّال، کتا ب الفضائل، الفصل الثانی فضل اھل البیت مفصَّلًا،ج۶ جز۱۲، ص۵۰، الحدیث:۳۴۲۲۱)
صادِقہ صالِحہ صائمہ صابِرہ صاف دل نیک خُو پارسا شاکِرہ
عابِدہ زاہِدہ ساجِد ہ ذاکِرہ سیِّدہ زاہرہ طیِّبہ طاہِرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام(1)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فضائلِ بتول بزبانِ رسول
________________________________
1 - … مذکورہ اَشعار میں بَیَان کردہ مشکل الفاظ کے معانی: صادقہ یعنی سچ بولنے والی صالحہ یعنی نیک۔ صائمہ یعنی روزے رکھنے والی۔ صابرہ یعنی صبر کرنے والی۔نیک خُو یعنی اچھی خصلت والی۔پارسا یعنی نیک۔ شاکرہ یعنی شکر کرنے والی۔ عابدہ یعنی عبادت کرنے والی۔ زاہدہ یعنی دُنیا سے بے رَغبت۔ ساجدہ یعنی سجدے کرنے والی۔ ذاکرہ یعنی ذکر کرنے والی..........طیبہ یعنی پاک وصاف۔ طاہرہ یعنی طہارت والی۔ شہزادیٔ کونین، اُمُّ الْحَسَنَین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا جنتی عورتوں کی سردار، خوبصورت کلی کی طرح پاکیزہ طہارت والی ہیں ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ذات حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے راحت ِ جان ہے۔