Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
184 - 470
دیا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرْض کی: اس میں  سے کچھ گھر کے لئے رکھ لیجئے۔ فرمایا: بس راہِ خدا میں  دینے کی نیت سے منگوایااور پکایا ہے اب اس میں  سے لینا دُرُست نہیں۔ حضر تِ سیِّدُنا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کھانا لے کر بارگاہِ رسالت میں  حاضر ہوگئے اور تمام قصّہ بھی عرْض کر دیا۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے وہ روٹی نو مسلم کو عطا فرمائی اوراپنی نورِنظَر حضرتِ سیِّدَتُنافاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس تشریف لے گئے تو دیکھا کہ بھوک سے ان کا چہرہ زرد ہو ر ہا ہے اور ضُعف کے آثار نمایاں  ہیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنی بیٹی فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو بٹھا کر تسلِّی دی اور دُعافرمائی : اے اللہ(عَزَّوَجَلَّ )! فاطمہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) تیری بندی ہے تو اس سے راضی رہنا۔
ہمیں  بھوکا رہنے کا اَوروں  کی خاطر
عطا کر دے جذبہ عطا یاالٰہی!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سائل کی عرض اورسیِّدَتُنافاطِمہ کا سخاوت بھرا جواب
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! خاتونِ جنّت حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا ایثار و سخاوت آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ خود فاقہ سے ہیں  ، گھر