دیا۔ یہ سن کر آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا آبدیدہ ہو گئیں اور فرمایا: اے سلمان (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! اس خدا کی قسم جس نے میرے باپ کو رسول بناکر بھیجا!آج تیسرا دن ہے، گھر میں سب فاقہ سے ہیں مگر تم دروازے پر آگئے ہو، خالی کیسے واپس کروں ؟ یہ چادر لے جاؤ اورشمعون یہودی کے پاس جا کر کہو: فاطمہ بنت محمد(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا) کی چادر رکھ لو اور تھوڑے سے جَو قرض دے دو۔
حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اس چادر کو لے کراس کے پاس گئے اور سارا ماجرابیان کیا۔ شمعون کچھ دیر اس رِدائے مبارَکہ کو دیکھتا رہااسی وقت اس پر ایک کیفیت طاری ہوگئی اور کہنے لگا:
اے سلمان (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)! وَاللہ! یہ وہی مقدَّس لوگ ہیں جن کی خبراللہ تعالیٰ نے اپنے پیغمبر موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کو توریت میں دی ہے، میں صِدْقِ دل سے حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے باپ محمدٌرَّسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لاتا ہوں ۔
یہ کہہ کر اس نے کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوگیا اس کے بعد اس نے حضرتِ سیِّدُنا سلمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو جَو دیئے اور نہایت ادَب واِحتِرام سے رِدائے مبارَکہ واپس کر دی۔ خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے شمعون کو دُعائے خیردی اور جَو پیس کر کھانا تیار کرکے حضرتِ سیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دے