تیسرا اورچوتھا مدَنی پھول: ایثاراور کھانا کھلانا
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ نے اِبتِدا میں خاتونِ جنّت رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے ایثار وسخاوت کو مُلاحَظہ کیا اوراس کے ضمن میں اِخلاص و ریاکاری، نذر ومنّت اور سخاوت کے بارے میں اَحادیثِ طیبہ اوراَقوال و اَفعالِ صحابہ وتابعین سے مدَنی پھول چُننے کی خوب کوشِش بھی کی آئیے! اب اِیثار اور کھاناکھلانے کے متعلِّق کچھ مدَنی پھول پیش کئے جاتے ہیں ، چُنانچِہ
اِیثارکی تعریف
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ44 صفْحات پر مُشْتَمِل رسالے ’’مدینے کی مچھلی‘‘ صَفْحَہ 3 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایثار کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ایثار کا معنٰی ہے: ’’دوسروں کی خواہِش اور حاجت کو اپنی خواہِش وحاجت پر ترجیح دینا۔‘‘
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایثار کا ثواب بے حساب جنّت
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی ’’اِحیاءُ العُلُوم‘‘ میں نَقْل فرماتے ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرتِ سیِّدُناموسیٰ