Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
170 - 470
اور اُٹھا کر بھی لے جاتے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہجب اپنے باغ میں  تشریف لے جاتے تو پارہ 15 سُوْرَۃُ الکَہْف کی آیت نمبر39کاتکرار کرتے حتّٰی کہ باغ سے باہر تشریف لے جاتے۔
وَ لَوْ لَاۤ اِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَآءَ اللّٰهُۙ-لَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِۚ-(پ۱۵، الکہف:۳۹)
ترجمۂ کنز الایمان: اور کیوں  نہ ہواکہ جب تو اپنے باغ میں  گیا تو کہا ہوتا جو چاہے اللہ  ہمیں  کچھ زور نہیں  مگر اللہ  کی مدد کا۔
(حلیۃ الاولیاء، عُروَہ بن زبیر،ج۲،ص۲۰۵ الرقم۱۹۵۱)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سخاوت ایمان کے لئے باعثِ تقویّت
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطْبوعہ680 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب’’مُکاشَفَۃُ القُلُوب‘‘ صَفْحَہ571پرحُجَّۃُ الْاِسْلَام حضرتِ سیِّدُنا امام ابوحامِدمحمد بن محمد غزالی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَالِی  حدیثِ پاک نقْل فرماتے ہیں  :حضرتِ سیِّدُناابو درداء  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں  کہ میں  نے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ فرماتے سنا کہ سب سے پہلے میزانِ عمل میں  حُسْنِ خُلْق اور سخاوت رکھی جائے گی، جباللہ  تعالیٰ نے ایمان کو پیدا فرمایا تو اس نے عرْض کی: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ! مجھے قوّت عطا فرما، تو اللہ تعالیٰ نے اسے حُسْنِ خُلْق