Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
159 - 470
جواز کسی طرح ثابت نہیں  اوّلاً ایسی واہِیات منتوں  سے بچیں  اور مانی ہو تو پوری نہ کریں  اور شریعت کے مُعامَلہ میں  اپنے لغو (یعنی فضول) خیالات کو دخل نہ دیں  نہ یہ کہ ہمارے بڑے بوڑھے یوہیں  کرتے چلے آئے ہیں  اور یہ کہ پوری نہ کریں  گے تو بچہ مر جائے گا، بچہ مرنے والا ہو گا تو یہ ناجائز منتیں  بچا نہ لیں  گی۔ منّت مانا کرو تو نیک کام نماز، روزہ، خیرات، دُرود شریف، کلمہ شریف، قراٰنِ مجید پڑھنے، فقیروں  کو کھانا دینے، کپڑا پہنانے وغیرہ کی منّت مانو اور اپنے یہاں  کے کسی سُنِّی عالِم سے دریافت بھی کرلو کہ یہ منّت ٹھیک ہے یا نہیں ۔
	مزید فرماتے ہیں  : ’’عَلَم اور تعزیہ بنانے اور پَیک بننے اور محرم میں  بچوں  کو فقیر بنانے اور(منّت کی)بَدِّھی(یعنی پٹکا یا پھولوں  کا ہار یا گلے میں  پہننے کا ایک زیور) پہنانے اور مرثیہ کی مجلس(1)کرنے اور تعزیوں  پر نیاز دلوانے وغیرہ خرافات (یعنی بیہودہ رسموں  ) کی منّت سخت جہالت ہے ایسی منّت ماننی نہ چاہئے اور مانی ہو تو پوری نہ کرے۔‘‘(بہارشریعت،منت کا بیان ،ج۲، حصہ ۹،ص۳۱۸)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِِ زینب بنتِ جَحْش کی نذْر
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 59 صفْحات پرمُشتمِل اُمَّہاتُ المؤمنین کے فضائل ومناقب پرمُشتمِل ایمان اَفروز


________________________________
1 - … وہ مجلس جس میں  شہدائے کربلاکے مصائب وشہادت کانوحہ خوانی کے ساتھ ذکر ہوتا ہے۔