ہیں کہ یہ حرام ہے یا چادر چڑھانے کے لئے بعض لوگ تاشے(1)باجے کے ساتھ جاتے ہیں یہ ناجائز ہے یا مسجد میں چراغ جلانے میں بعض لوگ آٹے کا چراغ جلاتے ہیں یہ خواہ مخواہ مال ضائع کرناہے اور ناجائز ہے مٹی کا چراغ کافی ہے اور گھی کی بھی ضرورت نہیں مقصود روشنی ہے وہ تیل سے حاصل ہے۔ رہا یہ کہ میلاد شریف میں فرش و روشنی کا اچھا اِنتِظام کرنا اور مٹھائی تقسیم کرنا یا لوگوں کو بُلاوا دینا اور اس کے لئے تاریخ مُقرَّر کرنا اور پڑھنے والوں کا خوش اِلحانی سے پڑھنا یہ سب باتیں جائز ہیں البتہ غلط اور جھوٹی روایتوں کا پڑھنا منع ہے پڑھنے والے اور سننے والے دونوں گنہگار ہوں گے۔ (بہارِ شریعت، منت کا بیان ج۲،حصہ نہم، ص۳۱۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مَنّت کے بارے میں فرمانِ ربُّ العِزَّت
پارہ 3 سُورَۃُ البَقَرہ کی آیت نمبر 270 میں منّت کے بارے میں ارشادِ رَبُّ الْعِزَّتہے:
وَ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ نَّفَقَةٍ اَوْ نَذَرْتُمْ مِّنْ نَّذْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُهٗؕ-وَ مَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ(۲۷۰)
ترجمۂ کنزالایمان: اور تم جو خرچ کرو یا منّت مانو اللہ کو اس کی خبر ہے اور ظالموں کا کوئی مددگار نہیں ۔
________________________________
1 - … ایک قسم کے دف کا نام جسے گلے میں ڈال کر بجاتے ہیں ۔