اور آج کا دن میں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر اپنی اِصلاح کی کوششوں میں مصروف ہوں ۔
(پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! فیشن کی متوالی کا ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں دل چوٹ کھا گیا اور وہ قراٰن وسنّت کی راہ پر آ گئیں اور ان اسلامی بہنوں کے لئے ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن گئیں جنہوں نے اسے اجتماع کی دعوت دی تھی کہ رسولِ اَکرَم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالی شان ہے، ’’ اِنَّ الدَّالَ عَلَی الْخَیْرِ کَفَاعِلِہٖ یعنی نیکی پر رہنمائی کرنے والا نیکی کرنے والے ہی کی طرح ہے۔‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِی، ابواب العلم، ما جاء الدال علی الخیر کفاعلہ، ص۶۲۸، الحدیث:۲۶۷۰) آپ بھی اس فرمانِ عالی پر عمل کی نیّت فرمالیجئے کہ اگر آپ کے دعوت دینے سے کسی اسلامی بہن کا دل چوٹ کھا گیا اور وہ قراٰن وسنّت کی راہ پر آ گئی توآپ کا بھی سینہ مدینہ ہو گا اور اس کی برکت سے پابند ِ سنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بنے گا۔ ہر اسلامی بہن اپنا یہ مدَنی ذہن بنائے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔‘‘اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ! اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے ’’مدَنی انعامات‘‘ پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی