Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
147 - 470
اصلاح کی کوشش کے لئے اپنے محارِم کو، جن کی عُمر 22سال یا اس سے زیادہ ہے، ’’مدَنی قافلوں  ‘‘میں  سفر کروانا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ 
اللہ کرَم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں 
اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو !
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۰۷) 
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
آپ بھی مدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کی برکت سے اللّٰہ اور اس کے رسول عَزَّوَجَلَّ  وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہربانی سے بے وَقعت پتھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لبیک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اپنے شہر میں  ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں  کے ہفتہ وار سنّتوں  بھرے اِجتِماع میں  شرکت کیجئے اور شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ مدَنی انعامات پر عمل کیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو دونوں  جہاں  کی ڈھیروں  بھلائیاں  نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں  بھر میں  ہو دعوت اسلامی
صدقہ تجھے اے ربِّ غفّار مدینے کا