Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
142 - 470
’’بیٹی‘‘ کے چار حروف کی نسبت سے 4 فرامینِ مصطفٰے
(1)…جب لڑکی پیدا ہوتی ہے تو ربِّ ذوالجلال لڑکی کی طرف ایک فرشتے کو بھیجتا ہے جو اسے خوب برکت پہنچاتا ہے اور کہتا ہے: کمزور سی مخلوق کمزور سے پیدا ہوئی، اس کی نگہداشت کرنے والے کی قیامت تک مدد کی جائے گی۔(اَلْمُعْجَمُ الْاَوْسَط، باب الباء، من اسمہ بکر، ج۲، ص۲۲۹، الحدیث:۳۱۰۱)
(2)…جس نے اپنی تین بیٹیوں  کی پرورش کی وہ جنَّت میں  جائے گا اور اسے راہِ خدا میں  اُس جہاد کرنے والے کی مِثل اَجْر ملے گا جس نے دورانِ جہاد روزے رکھے اور نَمازقائم کی۔ (اَلتَّرْغِیْب وَالتَّرْہِیْب، کتاب البر والصلۃ، الترغیب فی کفالۃ الیتیم… الخ ص۸۱۷، الحدیث:۳)
(3)…جس کی تین بیٹیاں  یا تین بہنیں  ہوں  اور اُن کے ساتھ اچّھا سُلوک کرے تو داخِلِ جنَّت ہو گا۔ 
(جَامِعُ التِّرْمِذِی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جآء فی النفقۃ…الخ، ص۴۷۰، الحدیث:۱۹۱۳)
(4)…جو شخص تین بیٹیوں  یا بہنوں  کی اس طرح پرورش کرے کہ ان کو ادَب سکھائے اور ان پر مہربانی کا برتاؤ کرے یہاں  تک کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ    انہیں  بے نیاز کر دے (یعنی وہ بالِغ ہوجائیں  یا ان کا نِکاح ہوجائے یا وہ صاحِب مال ہو جائیں ۔ اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات، ج۴، ص۱۳۲) تو اللہ عَزَّوَجَلَّ   اس کے لئے جنَّت واجِب فرمادیتاہے۔ یہ ارشاد نبوی سُن کر صحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی، اگر کوئی شخص دو