عظیم کُنْیَتَیں اور کثیر القابات
.....تعظیم۔ دُخترِ مصطفٰے یعنی پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بیٹی۔ بانوئے مرتضیٰ یعنی حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اﷲُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْم کی اہلیہ۔ سردارِ خواتین جہاں وجِناں یعنی تمام دُنیا اور جنّت کی عورتوں کی سردار۔ حضرتِ سیِّدَہ یعنی سردار۔ طیِّبہ یعنی پاکیزہ۔ طاہِرہ یعنی طہارت والی۔ فاطمہ زہرا یعنی روشن۔ بتول (کا معنٰی ہے منقطِع ہونا، کٹ جانا چو نکہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دُنْیا میں رہتے ہوئے بھی دُنْیا سے الگ تھلگ تھیں ۔ لہٰذا آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا لقب بَتُول ہوا)۔ زاکِیہ یعنی نیک۔ راضِیہ یعنی راضی رہنے والی، مرضیہ یعنی پسندیدہ۔ عابِدہ یعنی عبادت گزار۔ زاہِدہ یعنی دنیا سے بے رغبت۔ محدِّثہ یعنی احادیث بیان کرنے والی۔ مُبارَکہ یعنی بابرکت۔ ذکِیَّہ یعنی پاک۔ عذراء یعنی پاک دامن دوشیزہ۔ سیِّدَۃُ النِّسَاء یعنی تمام عورتوں کی سردار۔ خیرُالنِّسَاء یعنی عورتوں میں سب سے بہتر۔ خاتونِ جنّت یعنی جنّتی عورت۔ مُعظَّمہ یعنی عظَمت والی۔ اُمُّ الہاد، اُمُّ الحَسَنَین یعنی ہِدایت یافتگان سیِّدَینا حَسَنَینِ کریمَین ر َضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ماں ۔