Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
138 - 470
اورعُقبہ بن اَبی مُعِیط کو پکڑ ۔ اس حدیثِ پاک کے راوی حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  :میں  نے ان کو بدر کے روز مقتول (یعنی قتل شدہ) دیکھا۔ وہ بدر کے کنوئیں  میں  اوندھے منہ گرے ہوئے تھے۔ 
(صَحِیْحُ الْبُخارِی، کتابُ الصلٰوۃ، بابُ المرأَۃِ تَطْرَحُ عَنِ الْمُصَلِّی شَیْئًا مِنَ الْاَذٰی، ص۱۹۸، الحدیث:۵۲۰)
نہ اُٹھ سکے گا قیامت تلک خدا عَزَّوَجَلَّ   کی قسم
جس کو تم نے نظر سے گِرا کے چھوڑ دیا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
بارگاہِ مصطفٰے میں  محبوبیّت
	 ایک مرتبہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے  حضرتِ سیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اﷲُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْماور حضرتِ سیِّدَ ہ فاطِمۃُالزَّہرا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو ایک فرش پر بٹھا کر ان کی دل جوئی فرمائی ۔ حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضیٰ کَرَّمَ اﷲُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الکَرِیْمنے عرْض کی : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! آپ کو وہ مجھ سے زیادہ پیاری ہیں  یامیں  ؟ حضورِ اَکرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:وہ مجھے تم سے زیادہ اور تم اس سے زیادہ پیارے ہو ۔
	ایک اور ایمان افروز روایت سنئے! حضرتِ سیِّدُنا جمیع بن عمیر تیمی