رَضَوِیَّہ(مُخَرَّجَہ) ج۸، ص۲۷۰)کلومیٹر کے حِساب سے یہ مقدار تقریباً 92 کلومیٹر بنتی ہے۔
(پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۶۳،۱۶۴ بِتَصَرُّفٍ)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
خاتونِ جنّت کی نبیِّ رحمت سے محبّت
سیِّدَ ہ فاطِمۃُ الزَّہرا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا بچپن ہی سے بے حد صابرو شاکر ، متوکل ، متین ،سنجیدہ اور اطاعت شعار تھیں حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت واُلفت اور خدمت و رفاقت کا آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے خوب خوب حق ادا کیا اور رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذرا سی تکلیف سے بے چین ہو جایا کرتی تھیں۔ ایک روز ایک نابکار نے راہ میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے سرِ مبارَک پر خاک ڈال دی۔ آپ اسی حالت میں گھر تشریف لے گئے آپ کی صاحبزادی نے دیکھا تو پانی لے کر سر مبارک کو دھونے لگیں اور روتی جاتی تھیں ۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جانِ پدر! اللہ تعالیٰ تیرے باپ کو بچا لے گا۔‘‘
(سیرتِ رسولِ عربی، ص۶۳)
اُونٹنی کا بچّہ دان
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ 32