Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
133 - 470
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ فرماتے ہیں  کہ میں  نے ان کو پڑھنا شروع کیا تو میں  پورے سفر میں  واپسی تک اپنے رُفقاء میں  سب سے زیادہ خوشحال اور توشۂ سفر میں  فارغ البال رہنے لگا۔ (کَنْزُ الْعُمَّال، کتاب السفر، من قسم الافعال، ج۳ الجزءُ السادس، ص۳۱۴، الحدیث:۱۷۶۴۵)
نوٹ!!
	اسلامی بہنیں  ناپاکی کے ایام میں  سورۂ نصر وسورۂ کافرون نہیں  پڑھ سکتیں  باقی تینوں  سورتیں  لفظِ قل کے بغیر قراٰن کی نیت کے بغیر بنیتِ دعا وثناء پڑھ سکتی ہیں ۔
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! اللہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کو اپنے محارم کو مدَنی قافلوں  میں  سفر کروانے کی توفیق عطا فرمائے ۔ راہِ خدا میں  سفر کرنے کا ثواب سنئے ،چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابواُمامہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے روایت ہے کہ رسولِ اَکرَم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص کا چہرہ راہِ خدا میں  گرد آلود ہوجائے اللہ عَزَّوَجَلَّ  اسے قیامت کے دن جہنم کے دھوئیں  سے امان عطا فرمائے گا اور جس شخص کے قدَم راہِ خدا میں  گرد آلود ہو جائیں  اللہ عَزَّوَجَلَّ   اس کے قدموں  کو قیامت کے دن جہنم کی آگ سے محفو ظ فرما دے گا۔‘‘
(اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْر، ج۴، ص۲۵۰، الحدیث:۷۳۵۵)