Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
132 - 470
پر، جو ایسانہ کرے وہ میرے حوض پر نہیں  آئے گا۔(اَلْمُسْتَدْرَکْ لِلْحَاکِم، کتاب البر والصلۃ، بروا آباء کم تبرکم ابناؤکم، ج۵، ص۲۱۳،الحدیث:۷۳۴۰ مُلْتَقَطًا)
	لباس سفر پہن کر اگر وقت مکروہ نہ ہو تو گھر میں  چار رکعت نفل ’’اَلْحَمْد اور قُلْ‘‘ سے پڑھ کر باہر نکلیں  ، وہ رکعتیں  واپسی تک اہل و مال کی نگہبانی کریں  گی۔ 
	سفر پر جانے والے کو چاہئے کہ یہ 5 سورتیں  پڑھ لیاکرے ۔
(۱)…قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَآخر تک(۲)…اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُآخر تک (۳)…قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌآخر تک۔ (۴)…قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِآخر تک۔ (۵)…قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ آخر تک۔
	سروَرِ عالَم، نورِ مجسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا جبیر بن مطعم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْــہ سے ارشادفرمایا: ’’ اے جبیر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہ)! کیا تم چاہتے ہو کہ جب تم سفر میں  جاؤ تو اپنے ساتھیوں  میں  بہتر اور توشۂ سفر میں  بڑھ کر رہو (یعنی سفر میں  خوشحالی اور فارغُ البالی نصیب ہو)ارشاد فرمایا: یہ 5 سورتیں  پڑھ لیا کرو: (۱)…قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَآخر تک(۲)…اِذَا جَآءَ نَصْرُ اللّٰهِ وَ الْفَتْحُآخر تک(۳)…قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌآخر تک (۴)…قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِآخر تک اور (۵)…قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ آخرتک۔
	ہر سورت کو بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم سے شروع کرو اور اسی پر ختم کرو (اس طرح ان پانچ سورتوں  میں  بِسْمِ اللہ 6با ر پڑھی جائے گی) حضرتِ سیِّدُنا جبیر