Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
131 - 470
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے! ضمناً کچھ سفر کی سنتیں  اور آداب مُلاحَظہ فرمائیے،  چُنانچِہ   دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 696 صفْحات پر مشتمل کتاب ’’نیک بننے اور بنانے کے طریقے ‘‘ صفْحہ 568 تا 576پر ہے: ممکن ہو تو جمعرات کو سفر کی ابتدا کی جائے کہ جمعرات کو سفر کی ابتدا کرنا سنّت ہے۔(اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات، ج۵، ص۱۶۱) چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا کعب بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے، حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم غزوۂ تبوک کے لئے جمعرات کے دن روانہ ہوئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  جمعرات کو روانہ ہونا پسند فرماتے تھے۔
(صَحِیْحُ الْبُخَارِی،  کتاب الجہاد والسیر، بَابُ مَنْ اَرَادَ غَزْوَۃً…الخ، ص۷۶۰، الحدیث:۲۹۵۰)
	چلتے وقت عزیزوں  ،دوستوں  سے ملے اور اپنے قصور معاف کروائے اور جن سے معافی طلب کی جائے ان پر لازم ہے کہ دل سے معاف کردیں ۔(بَہَارِ شَرِیْعَت، ج۱، حصّہ۶، ص۱۰۵۲، مفہوماً)
	حضرتِ  سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے: جس کے پاس اس کا بھائی معذرت لے کر آئے تو وہ اس کا عذر قبول کرے، خوا ہ حق پر ہو یا باطل