Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
127 - 470
خدا ہم کو سچ بولنے کی دے توفیق
تُو مُنہ سوچ کر کھولنے کی دے توفیق
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
تُوْبُوْا اِلَی اللہ!		اَسْتَغْفِرُ اللہ     
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جھوٹ کی نحوستیں
	پیاری پیاری اسلامی بہنو! جھوٹ ایسی بری چیز ہے جو تمام اَدیان میں  حرام ہے اور ہر مذہب والے اس کی برائی کرتے ہیں  ، اسلام نے اس سے بچنے کی بہت تاکید فرمائی، قراٰنِ مجید میں  کئی مقامات پر اس کی مذمت فرمائی اور جھوٹ بولنے والوں  پر خدا کی لعنت آئی۔ حدیثوں  میں  بھی اس کی برائی ذکر کی گئی، چُنانچِہ عبداﷲبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْـــہسے مروی ہے کہ رسولُ اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ارشادفرماتے ہیں  : ’’صدق کو لازم کرلو، کیونکہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے۔ آدمی برابر سچ بولتا رہتا اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں  تک کہ وہ  اللہ عَزَّوَجَلَّ  کے نزدیک صِدِّیق لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچو، کیونکہ جھوٹ فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فجور جہنم کا راستہ دکھاتا ہے اور آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا اور جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں  تک کہ