اذان دے۔ وَاللہُ تَعَالٰی اَعْلَم(رَدُّ الْمُحْتَار، کتاب الصلٰوۃ، مطلب فی ستر العورۃ، ج۲، ص۹۷، مُلَخَّصاً)
بَرآمَدہ سے ایک دوسری کو پکارنا کیسا؟
سُوال: بَرآمَدے میں سے اسلامی بہن کا پڑوسنوں کے ساتھ بُلند آواز سے باتیں کرنا، کیسا ہے؟ اِسی طرح عمارت میں اوپرنِیچے رہنے والیاں ایک دوسرے کو پُکاریں ،آپس میں زور زور سے گُفتگو کریں کیا یہ مُناسِب ہے؟
جواب:یہ اِنتہائی غَیر مُناسِب ہے کیونکہ اِس طرح گفتگو کرنے سے غیر مردوں تک آواز پہنچنے کا قوی اِمکان ہے۔ اگر آس پاس کی اسلامی بہنوں سے کوئی ضَروری کام ہے تو اس کے لئے ایک دوسرے کے گھر ٹیلیفون یااِنٹر کام کے ذَرِیعے بات چیت کرلے ۔
بچّوں کو ڈانٹنے کی آواز
سُوال:اچّھا یہ بتائیے کہ بچّوں کو ڈانٹتے وقْت اسلامی بہن کا آواز بُلند کرنا کیسا؟
جواب: اسلامی بہن کا اِس طرح ڈانٹنا کہ آواز گھر سے باہَر نکلے، انتہائی نامناسِب اور مُضْحکہ خیزہے۔ بچّوں پر بات بات پر چلَّاتے رہنا حَماقت بھی ہے کہ اِس طرح بچّے مزید 'آزاد' ہو جاتے ہیں ۔ لہٰذا بار بار ڈانٹنے کے بجائے زیادہ تر پیار سے کام لیا جائے۔سب کے سامنے بچّوں کو رُسوا کرتے رہنے سے رفتہ رفتہ اُس کا ننّھا