Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
121 - 470
تھیں  ، بعض مردوں  کے کانوں  میں  جب اُس نِسوانی آواز نے رَس گھولا تو ان میں  سے ایک بے حیا بولا، آہا! کتنی پیاری آواز ہے! جب آواز اتنی پُرکشِش ہے تو خود کیسی ہو گی!!! وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہ۔
اسلامی بہنیں  مائیک استِعمال نہ کریں
	یاد رہے!دعوتِ اسلامی کی طرف سے ہونے والے سنّتوں  بھرے اجتِماعات اور اجتِماعِ ذکر و نعت میں  اسلامی بہنوں  کیلئے لاؤڈ اسپیکر کے استِعمال پر پابندی ہے۔ لہٰذا اسلامی بہنیں  ذِہن بنا لیں  کہ کچھ بھی ہو جائے نہ لاؤڈ اسپیکر میں  بیان کرنا ہے اور نہ ہی اس میں  نعت شریف پڑھنی ہے۔ یاد رکھئے! غیر مردوں  تک آواز پہنچتی ہو اس کے باوُجُود بے باکی کے ساتھ بیان فرمانے اور نعتیں  سنانے والی گنہگار اور ثواب کے بجائے عذابِ نار کی حقدار ہے۔ میرے آقا اعلیٰ حضر ت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت کی خدمت میں  عرض کی گئی: چند عورَتیں  ایک ساتھ مل کر گھر میں  مِیلاد شریف پڑھتی ہیں  اور آواز باہَر تک سُنائی دیتی ہے، یونہی مُحرَّم کے مہینے میں  کتابِ شہادت وغیرہ بھی ایک ساتھ آواز ملا کر (یعنی کورَس میں ) پڑھتی ہیں  ، یہ جائز ہے یا نہیں  ؟ میرے آقا اعلیٰ حضرت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت نے جواباً ارشاد فرمایا: ناجائز ہے کہ عورت کی آواز بھی عورت (یعنی چُھپانے کی چیز )ہے اور عورت کی