جوانوں کے سردار ہیں ۔
کیا بات رضاؔ اُس چمنستانِ کرَم کی
زَہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول
(حدائقِ بخشش از امامِ اہلسنّت عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت)
شَرحِ کلامِ رضاؔ:
اے رضاؔ! اس کرَم ورحمت کے گلشن کی کیا بات ومثال ہے جس کی کلی وغنچہ حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا طیِّبہ طاہرہ اور جس کے پھول جنتی جوانوں کے سردار حضرت امام حسن وحسین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدَہ فاطِمہ کا مُختَصَرتعارُف
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مَطْبُوعہ872 صفْحات پر مُشْتَمِل کتاب ’’سیرتِ مصطفٰے ‘‘ صفْحہ 697 پر شیخُ الحدیث حضرتِ علّامہ مولانا عبدُالمصطفٰے اعظمی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں : حضرتِ سیِّدَتُنا فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا شَہَنْشاہِ کونَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سب سے چھوٹی مگر سب سے زِیادہ پیاری اور لاڈلی شہزادی ہیں ،(1) آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا نام ’’فاطِمہ‘‘ اور لقَب ’’زَہراء‘‘ اور ’’بَتُول‘‘ ہے۔ ا مام عبدُ الرَّحمن بن علی
________________________________
1 - … یاد رہے کہ ہمارے پیارے آقاعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے 3 شہزادے اور 4 شہزادیاں .....