پیاری پیاری اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے! حضرتِ سیِّدَ ہ فاطِمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے کیسی محبت تھی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی ہر ہر ادا سنّتِ مصطفٰے کے سانچے میں ڈھلی ہوئی تھی ابھی آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ حضرتِ سیِّدَہ فاطِمۃُ الزَّہرا ء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے چلنے کا اندازحضور نبیِّ اَکرَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے چلنے کے اندازکی طرح تھا،ہم بھی اپنے اوپر غور کر لیتی ہیں کہ ہم جب گھر سے نکلتی ہیں تو ہمارا کیا انداز ہوتا ہے؟ جاذبِ نظر بننے کے لئے ہم کس کس طرح کے فیشن اپناتی ہیں ؟ ہمارے چلنے کا انداز کیا ہوتا ہے اور چلنے میں ہم کس کی نقل کرتی ہیں ؟ اسلامی بہنوں کو گھر سے نکلتے وقت کن کن اِحتِیاطوں کی ضرورت ہے مُلاحَظہ فرمائیے، چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 397 صفْحات پر مشتمل کتاب ’’پردے کے بارے میں سوال جواب ‘‘ صفْحہ268تا 270 پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانی ٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علاَّمہ مولاناا ابوبلال محمد الیاس عطّارؔ قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :
عورت کا مَیک اپ کرنا کیسا؟
سُوال: عورت کا بناؤ سِنگھار کرنا،چُست یا باریک لباس پہننا کیسا؟
جواب: گھر کی چار دیواری میں صرف اپنے شوہر کی خاطِر جائز طریقے پر مَیک اَپ کر سکتی ہے۔ باِجازتِ شَرعی مَثَلاً مَحارِم رشتے داروں کے یہاں جانے کے