میں اٹھے گا۔ خیال رہے کہ کسی کی سی صورت بنانا تشبُّہ ہے اور کسی کی سی سیرت اختیار کرنا تخلُّق ہے یہاں تشبُّہ فرمایا گیا ہے۔ (المرجع السابق، ج۶، ص۱۰۹)
بہروپیا بچ گیا!
غرقِ فرعون کے دن سارے فرعونی ڈوب گئے۔ مگر فرعونیوں کا ایک بہروپیا (بَہ۔رُو۔پِ۔یا، نقّال) بچ گیا۔ حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بارگاہِ الٰہی میں عرْض کی:ؒ مولیٰ عَزَّوَجَلَّ ! یہ کیوں بچ گیا؟ ارشادفرمایا !اس نے تمہارا روپ بھرا ہوا تھا۔ ہم محبوب کی صورت والے کو بھی عذاب نہیں دیتے۔ مسلمان کو چاہئے کہ نماز و روزہ وغیرہ عبادات میں بھی اچھوں خصوصاً اچھوں سے اچھے یعنی محبوبصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نقل کرنے کی نیّت کرے۔ دل لگے یا نہ لگے شکل تو حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سی بن جاتی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ! اصل کی برکت سے خدا ہم نقالوں کو بھی بخش دے گا۔ (المرجع السابق، ج۶، ص۱۱۰)
عورتوں کو مردانی وضع بنانا حرام ہے
یاد رکھئے! عورتوں کو مردانی وضع بنانا یعنی مردوں جیسا لباس و جوتے وغیرہ پہننا اسی طرح بال کٹوا کر مردوں کی طرح چھوٹے چھوٹے کر دینا حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہے، چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 397 صفحات پر مشتمل کتاب ’’پردے کے بارے میں