اوقات ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور جینے کے بجائے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔اِس عاشقۂ رسول کی دنیا سے ایمان افروز رخصتی اور بعدِ دفن جب مجبوراً قبر کھولی گئی تو قبر سے گلاب کے پھولوں کی خوشبو کا آنا کفن وبدن کا سلامت ملنا مسلکِ حق اہلسنّت کی صداقت کی غیبی تائید ہے ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس خوش نصیب اسلامی بہن کو پُل صِراط ،حشراور میزان ہر جگہ سُرخرو فرما کر جنتُ الفردوس میں سیدہ فاطمۃُ الزَّہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا پڑوس عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وسلَّم
ذات آپ کی تو رحمت وشفقت ہے سر بسر
میں گر چِہ ہوں تمہارا خطا وار یا رسول !
(پردے کے بارے میں سوال جواب، ص۱۰۷)
پیاری پیاری اسلامی بہنو! یہ پڑھ کر آپ کابھی ذہن بن رہا ہو گا کہ بے پردگی، نمازوں میں سستی، فلموں ڈراموں ، گانے باجو ں وغیرہ وغیرہ تمام گناہوں سے توبہ کرلینی چاہئے اور راہِ سنّت پر آکر نمازوں کی پابندی ، تہجد، تلاوت اور ذکرو درود میں اپنے شب وروز صرف کرنے چاہئیں ۔ لیکن جیسے ہی یہ کتاب رکھیں گی تو شیطان آپ کو یہ سب کچھ بھلا نے کی کوشش کرے گااور (مَعَاذَ اللہ)بعض نادان اسلامی بہنیں پھر گناہوں میں مبتلا ہو جائیں گی۔ اگر آپ واقعی