نیک بننا چاہتی ہیں تو دعوتِ اسلامی کے مدَنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہئے۔ ہفتہ وار اجتماع میں ہر ہفتے شرکت کا ذہن بنائیے اور مکتبۃ المدینہ سے مدَنی انعامات کا رسالہ حاصل فرمائیے اور روزانہ فکرِ مدینہ کرتے ہوئے اپنی یہاں کی ذمّہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیجئے،اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ! اس کی برکت سے پابندِ سنّت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لیے کُڑھنے کا ذہن بنے گا۔ ہر اسلامی بہن اپنا یہ مدَنی ذہن بنائے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ‘‘ اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے مدَنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے اپنے محارم کو مدَنی قافلوں میں سفر کروانا ہے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
اللہ کرَم ایساکرے تجھ پہ جہاں میں
اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !
(وسائلِ بخشش از امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ، ص۱۹۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفٰی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم: اچھی نیت انسان کو جنت میں داخِل کرے گی۔(الجامع الصغیر، ص۵۵۷، الحدیث۹۳۲۶)
علمائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام فرماتے ہیں :مخلص وہ ہے جو اپنی نیکیاں ایسے چھپائے جیسے اپنی برائیاں چھپاتا ہے۔(الزواجر عن اقتراف الکبائر، ج۱، ص۱۰۲)