Brailvi Books

شانِ خاتونِ جنّت
102 - 470
پھولوں  کی خوشبو پھیل گئی! نیز یہ ایمان افروز منظر دیکھ کر ہم خوشی کے مارے جھوم اُٹھے کہ اَمّی جان کا کفن وبدن سلامت تھا۔ جب قبر سے مِٹّی نکال لی گئی تو میرے بھائی نے امی جان کے قدموں  کو چُھوا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ  اُن کا جسم زندہ انسانوں  کی طرح نرم تھا،میرے ابّو جان کا بیان ہے کہ جب میں  نے چہرے کی طرف سے کپڑا ہٹاکر دیکھا تو چہرہ مزید نُورانی ہوچکا تھا۔
	اسلامی بھائی کا مزید بیان ہے: حیرت انگیز بات یہ تھی کہ جوسِلیں  قبر میں  گری تھیں  ، امی جان کا جسم ان کی چوٹ سے محفوظ رہا تھا وہ یوں  کہ ان کا مبارک وتروتازہ لاشہ قبر کی دیوار کی سَمت کھسکا ہوا تھا جیسے وہ خود اس طرف ہوئی ہوں  یا کسی نے کر دیا ہو حالانکہ تدفین کے وقت ان کو قبر کے بیچ میں  لٹایا گیا تھا !
دَہَن میلا نہیں  ہوتا بدن میلا نہیں  ہوتا
خدا کے پاک بندوں  کا کفن میلا نہیں  ہوتا
	 پیاری پیاری اسلامی بہنو! خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے، تِل کو گلاب کے پھول میں  رکھ دیجئے تو اُس کی صُحبت میں  رَہ کر گلابی ہو جائے گا ۔ اِسی طرح  اللہ عَزَّوَجَلَّ  اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مہربانی سے تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول  سے وابَستہ ہونے والا بے وَقعَت پتّھر بھی انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور بسا